• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہاب خان کا سارہ خان کیلئے ریپ سانگ 


چائلڈ اسٹار زہاب خان نے معروف اداکارہ سارہ خان کے لیے ریپ سانگ تیار کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں چائلڈ اسٹار زہاب خان اُن کے لیے گانا گا رہے ہیں۔


سارہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں زہاب خان نے اداکارہ کو ’ڈراما انڈسٹری کی ملکہ‘ کہا اور اُنہوں نے اپنے گانے میں سارہ خان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔

زہاب خان نے اپنے گانے میں سارہ خان کے بہت بڑے مداح ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

سارہ خان نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں زہاب خان کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اِس نوجوان لڑکے کے پاس لاجواب ٹیلنٹ ہے۔‘

اداکارہ نے اپنے کیپشن میں زہاب خان کا ریپ کے لیے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

اِس کے علاوہ سارہ خان نے اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، اِن تصاویر میں اداکارہ نے سُرخ رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

️ #Gulbano Saree @meeras.ns

A post shared by سارھ خان (@sarahkhanofficial) on












View this post on Instagram

#AKD #Gulbano

A post shared by سارھ خان (@sarahkhanofficial) on


واضح رہے کہ زہاب خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف چائلڈ اسٹار ز میں ہوتا ہے اُنہوں نے اپنے کریئر کا آغاز چھوٹی عُمر سے ہی کر دیا تھا۔

تازہ ترین