• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کابینہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کابینہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کابینہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس مزید مؤثر اور داخلی راستوں کی نگرانی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس مقصد کیلئے کابینہ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ضروری سازوسامان کے لیے 23 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، تاہم اس وائرس سے آگاہی کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

پی کے ایل آئی میں 75 اور میو اسپتال میں 35 بستروں کا آئسولیشن یونٹ بنایا گیا ہے، سروسز اسپتال میں بھی آئسولیشن وارڈ قائم ہے، جنوبی اور شمالی پنجاب میں بھی ایسے وارڈز قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ اجلاس کے فیصلوں پر 24 گھنٹے کے اندر عملدرآمد کیا جائے، ایئرپورٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر ہر ممکن احتیاطی انتظامات کیے جائیں۔

تازہ ترین