• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے وارڈ قائم

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نمائندہ،اپنے رپورٹر سے) بے نظیر بھٹو ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کیلئے الگ وارڈ بنا دیا گیا۔ کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے ایچ یو ڈی اور انسولیشن وارڈ بھی الگ بنا دیا گیا۔ دریں اثنا ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر رفیق کے مطابق گزشتہ روز جو مریض آیا تھا اس کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر کی صدارت میں تینوں ہسپتالوں کے ایم ایس اور اعلیٰ حکام کی بے نظیر بھٹو ہسپتال میں میٹنگ ہوئی جس میں اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ دریں اثناء وزارت صحت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے درست معلومات کی فراہمی کیلئے ڈپٹی سیکرٹری وزارت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو فوکل پرسن مقرر کردیا ۔ارسا سلیم ہسپتالوں کی صورتحال کے بارے معلومات جمع جبکہ احمد شفیق عالمی صورتحال پر نظر رکھیں گے۔خالد شریف صبح شام رپورٹس کی تیاری کےذمہ دار ہوں گے۔کرونا وائرس سی او وی آئی ڈی19کے حوالے سے وزارت صحت میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔
تازہ ترین