• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلےابھینندن، اب کورونا، اگلی 27 کو کیا ہوگا؟ مانی کا حرا سے سوال

معروف اداکار مانی نے اپنی اہلیہ حرا سے سوال کیا کہ پچھلی 27 فروری کو ملک میں ابھینندن کا شور تھا، اس دفعہ کورونا وائرس ہے، بتاؤ اگلی 27 فروری کو کیا نیا ہوگا؟

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ منائی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔














اِس حوالے سے مانی نے بھی اپنی بیوی کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی انوکھا سوال بھی پوچھ لیا۔


مانی نے انسٹاگرام پر حرا اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ حال ہی میں ہونے والے پیسا ایوارڈ شو کی ایک تصویر شیئر کی۔


اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مزمل، ابراہیم اور میری طرف سے سالگرہ مبارک ہو حیروُ۔‘

اُنہوں نے اپنی اہلیہ سے تاریخی دن یعنی 27 فروری کے حوالےسے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ ’پچھلے سال 27 فروری کو ابھینندن تھا، اِس سال  کوروناوائرس ہے، اگلی 27 فروری کو کیا نیا ہوگا؟‘

حرا نے اپنے شوہر کے اِس سوال کا جواب تو نہیں دیا لیکن اداکارہ نے اِس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُف خوبصورت تصویر۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز حرا نے اپنی سالگرہ منائی تھی اور اِس موقع پر مانی نے اُن کو تحفے میں گلاب اور چنبیلی کے گجرے دیے تھے جسے حرا نے سب سے بہترین تحفہ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین