• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بھی ماسک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پشاور میں بھی ماسک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا


ملک میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پشاور میں بھی ماسک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اور شہر میں ماسک کی قلت ہو گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک افغانستان میں ماسک کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس، حفاظتی سامان کا بحران کیسے پیدا ہوا؟

پشاور میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اسپیشل سرجیکل ماسک کی مانگ بڑھ گئی ہے، پانچ روپے میں فروخت ہونے والے فی سرجیکل ماسک کی قیمت 26 روپے ہوگئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ماسک ہمسایہ ملک افغانستان بھیجےجارہے ہیں جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سرجیکل ماسک دستیاب نہیں۔

تازہ ترین