اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) سعودی عرب کی طرف سے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ گوادر میں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری ،پیٹروکیمکل کمپلیکس تعمیر کرنے کا ارادہ اس لئے نہیں کررہا کہ وہاں پر پٹرولیم مصنوعات کو نکالنے کا کوئی نظام نہیں ہے، تاہم سعودی عرب کی آرامکو نےاشارہ دیا ہے کہ وہ ریفائنری اور پیٹروکیمکل کمپلیکس حب یا سومیانی میں تعمیر کرسکتا ہے کیونکہ یہ علاقے کراچی کے قریب ہیں،یہ بات متعلقہ ادارے کے ایک سینئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی،متحدہ عرب امارات پہلےسے حب ایریا میں ڈیپ کنورژن ریفائنری تعمیر کرنےکا مراحل میں ہے، اور یہ کہ وہاں پہلےہی بائکون ریفائری جو کہ طویل عرصے سے آپریشنل ہے، مذید یہ کہ وہاں پہلے ہی حبکو پاور ہاوس کو کوئلے پر منتقل کررہا ہے، افسر کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لئے سائٹ کا ابھی تعین نہیں ہوا اور پاکستان کی طرف سے پری فیزیبلیٹی اسٹڈی ابھی تک تیا ر نہیں کی گئی۔جبکہ پاکستانی حکام کو کہا گیا ہے وہ سائٹ کے لئے اپریل تک تعین کریں،افسر کا مذید کہنا تھا کہ سعودی آرامکونے حب پر منصوبے پہلے ہی پری فزیبیلٹی مکمل کرلی ہے،پاکستان گوادر میں ریفائنری او رپیٹروکیمکل کمپلیکس کی تعمیر چاہتا ہے، تاہم پاکستان نے ابھی سائٹ کا تعین کرنا ہے اور فزییلٹی بنانی ہے،اس سلسلے میں جب پٹرلیم ڈویژن کے ترجمان چوہدری ایوب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مذکورہ موضوع پر یہ کہہ کر کسی تبصرے سےانکار کردیا کہ یہ منصوبہ نان ڈسکلوژر ہے (جس کی اطلاعات عام نہیں کی جاسکتیں) اس لئے وہ اس سلسلے میں کوئی تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں،زرائع کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان کےدورے کہ موقع پر دو ارب ڈالر مالیت کی ریفائنری پیٹروکیمکل گوادرمیں قائم کرنے پر ایک یاداشت پر دستخط کئے تھے،سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ریفائنری کےلئے اور ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پیٹرو کیمکل کمپلیکس گواد ر میں کرے گا، جیسے ہی پٹروکیمکل کمپلیکس تعمیر ہوتی ہے تو پاکستان کی کیمکلز امپورٹ میں کمی آجائے گی، اور تقریبا ختم ہوجائے گی جو کہ اس وقت چار ارب ڈالر کے حجم میں ہے، ایک سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تین لاکھ بیرل خام مال ریفائن کرسکتا ہے، تاہم متحدہ عرب امارات 5-6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حب میں کرے گا جس کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل یومیہ ریفائن کر سکے گا، تاہم پاکستانی ریفائنریز اپنی گنجائش کے مطابق کام نہیں کررہی ہیں جو کہ اس وقت 12 سے 13 ملین ٹن تیل ریفائن کررہاہے، اس وقت پاکستان مجموعی طور پر 4 لاکھ بی پی ڈی ۔