• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بارے طنزیہ تبصروں پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بارے طنزیہ تبصروں پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے منیر احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پرسابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی اور ڈیم کی تعمیر پر طنزیہ تبصرے کئے جارہے ہیں،وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رولز کی منظوری دے دی ہے اور رولز میں تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کو پاکستان میں رجسٹرڈ کرنے اور انکے دفاتر کھولنے کا بھی کہا گیا ہے وکیل نے مزید کہا کہ عدالت پی ٹی اے کو سوشل میڈیا رولز 2020ء اور سائبر کرائم ایکٹ پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے۔
تازہ ترین