• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بیڈمٹن مقابلوں میں پاکستانی خواتین نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

بیڈمنٹن کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی خاتون  کھلاڑیوں ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر نےچاندی کا تمغہ اپنے نام کر کے عالمی رینکنگ میں بہتر پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ماحور اور پلوشہ نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق کینیا میں منعقد ہونے والے ’کینیا انٹرنیشل بیڈمنٹن 2020 سیریز‘ مقابلوں میں ویمنز ڈبلز کیٹیگری میں  پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پلوشہ بشیر اور ماحور شہزاد نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کردیا۔

ماحور نے یہ بھی بتایا کہ یہ جیت انہیں عالمی درجہ بندی میں 149 ویں نمبر پر لے گئی ہے۔

27 فروری سے شروع ہونے والے مقابلوں کا اختتام 3 مارچ کو ہوا۔

پلوشہ بشیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میڈل تھامے ایک تصویر شیئر کی۔


اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کوچ، اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دونوں یوگنڈا انٹرنیشل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2020ء کے ویمنز ڈبل کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں تھیں۔

تازہ ترین