• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی صحافی بھی علی ظفر کے نقش قدم پر چلنے لگے


پی ایس ایل کی کوریج کے لیےآسٹریلیا سے پاکستان آنے والے صحافی ڈینس فریڈمین بھی گلوکار علی ظفر کے نقش قدم پر چلنے لگے، صارفین کو نئے آنے والے گانے کی ویڈیو میں شرکت کی دعوت دے دی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈینس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سوشل میڈیا صارفین کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ ڈینس کی آنے والی اگلی میوزک ویڈیو کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ڈینس کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں شامل ہونے کے خواہشمند لڑکے اور لڑکیاں کالے رنگ کا لباس پہنے ہائی ڈیفینیشن ویڈیو شیئر کریں۔

انہوں نے انتہائی مزاحیہ ای میل ایڈریس’ BloodyGora@gmail.com‘ بھی شیئر کیا جس پر تمام صارفین کالے کپڑوں میں ملبوس اپنی بنائی گئی ویڈیوز بھیج سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی فرمائش پر تیار کئے جانے والے پی ایس ایل ترانے کی ویڈیو کے لیے بھی مداحوں کو کچھ ڈانس اسٹیپس بتائے تھے اور اسی طرح کی ایک مزاحیہ ای میل ایڈریس پر بھیجنے کا کہا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈینس نے علی ظفر سے بھی ان کے ترانے ’میلہ لوٹ لیا‘ میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جسے علی ظفر نے اپنے ترانے کی ویڈیو میں شامل بھی کیا۔ 

ڈینس نے علی ظفر کو بھی ویڈیو میں شامل ہونے کی پیشکش کی جس کے جواب میں علی ظفر نے لکھا کہ عموماً ہم گوروں کی نقل کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ دیکھ کر انہیں خوشی ہورہی ہے کہ گورے بھی اب انہیں کاپی کرنے لگ گئے۔

علی ظفر کو جوب دیتے ہوئے ڈینس نے لکھا کہ ہمیں کاپی نہ کیا کریں، ہم چیزیں خراب ہی کرتے ہیں، آپ بس اپنا ویڈیو کِلپ ای میل کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈینس نے ملکو کا مشہور و معروف پاکستانی گانا ’کالا جوڑا‘ گنگنایا تھا جسے سوشل میڈیا پر پسند کیا جارہا تھا۔

اس سے قبل پاکستان میں موجود آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین ’بلڈی گورا‘ کے عنوان سے بھی ایک گانا ریلیز کر چکے ہیں جسے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی۔

تازہ ترین