ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی ملتان کے سابق عہدیداروں جواد امین قریشی، یوسف ڈمرا اور دیگر نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت ہوش کے ناخن لے، یہ پی ٹی آئی ہے، کوئی پیپلزپارٹی یا ن لیگ نہیں کہ جہاں کارکنوں کو دیوار سے لگا کر من پسند فیصلے کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے مشاورتی اجلاس باعنوان ’’حق، حقدار کے لئے‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اپنے سیاسی مشیروں کے لغو پروپیگنڈہ پر یقین کرکے کارکنوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں،ضلع و سٹی کی تنظیم سازی میں کارکنوں کو نظر انداز کرکے پارٹی قیادت نے اپنے اور کارکنوں کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی ہے۔