• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن نمائندہ پاکستانی اسٹریٹ فوڈ کی دیوانی

جرمن نمائندہ برائے امور نوجوانان ماریئن فیننگز پاکستان کے قدرتی مناظر اور اسٹریٹ فوڈ کی دیوانی ہوگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پاکستان میں موجود سہیلیوں کے ہمراہ ڈھابے پر بیٹھے چائے اور پکوڑوں سے لطف اندوز ہونے کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان کا فوڈ اسٹریٹ بہترین ہے۔

پاکستان میں سیاحت کے دوران جگہ جگہ موجود کوڑے کرکٹ پر بھی ماریئن فیننگز اپنی تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

پاکستان میں موجود  پرسکون مقامات سیر کی غرض سے آنے والوں سے ماریئن فیننگز نے درخواست کی تھی کہ جب یہاں سے واپسی ہو تو اپنا کچرا واپس لے کر جائیں۔

وہ اپنے ٹوئٹس میں ہیش ٹیگ ’کِلین اینڈ گرین پاکستان‘ کا بھی استعمال کر چکی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ جب ماریئن فیننگز کا پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے حوالے سے کوئی پیغام سامنے آیا ہو، اس سے قبل بھی وہ متعدد بار اپنے سوشل میڈیا پر پاکستان کے حوالے سے ٹوئٹ کرتی رہی ہیں۔

مارئین فیننگز  نے پی ایس ایل کے مقابلے دیکھ کر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے پاکستان میں پہلے کرکٹ میچ دیکھنے کے حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بہترین دوستوں اور پاکستان کے کھانوں نے میچ کا مزہ دوبالا کیا۔

تازہ ترین