بیلجیئم میں جعلی حلال سرٹیفکیٹ بیچنے والے دھوکے باز کو 15 ماہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے شہر لئیج کی مقامی عدالت نے 2015ء میں سامنے آنے والے دھوکے بازی کے معروف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم برونو برنارڈ Bruno Bernard کو 15 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
ملزم نے 2015ء میں لئیج کی کمپنیوں کو اس بات کی پیشکش کی تھی کہ وہ انہیں عرب ممالک میں ان کی مصنوعات کی بہتر فروخت کے لیے حلال سرٹیفکیٹ مہیاکر سکتا ہے جو کہ الجزائر سے آنے والے امام کی تصدیق شدہ ہوں گی، اس کے علاوہ ملزم اپنے آپ کو کئی یونیورسیٹیوں کا فارغ التحصیل بھی بتاتا۔
اسی بات کے سبب اسے کئی ٹی وی پروگراموں میں بھی اقتصادی ماہر کے طور پر بلایا گیا۔
جب سرٹیفکیٹ مہیا کرنے والی بات عام ہوئی تو تحقیقات کے نتیجے میں پتہ چلا کہ ملزم ایک عام مسلمان کا نام استعمال کر کے کمپنیوں کو حلال سرٹیفکیٹ مہیا کر رہا تھا۔
جس کے بعد تحقیقات کے نتیجے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس پر عدالت نے دھوکا دہی اور فسکل فراڈ کے الزامات پر ملزم کو 15 ماہ کی سزا سنا دی ہے ۔