• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں نجی چینل کا ملازم اور ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا حبیب بنک چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 32سالہ غلام مصطفیٰ فاروق ولدحاجی احمد مجاہد جاںبحق ہو گیا ،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی، متوفی نجی چینل میں ملازم اور مقامی اخبار کے صحا فی حاجی احمد مجاہد کے بیٹے تھے ان کی جنازہ بعدنماز جمعہ مدینہ مسجد مدینہ کالونی بلدیہ ٹاؤن ساڑھے 4 نمبر میں ادا کی جائے گی،دریں اثنا ملیر ہالٹ ریلوے پھاٹک کےقریب ٹرین کی ٹکر سے میں 20سا لہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش جناح اسپتال، منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی مستانہ تھا ، فوری شناخت نہیں ہو سکی ، لاش سرد خانے منتقل کر دی۔

تازہ ترین