• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: یورپین پارلیمینٹ کے اجلاس کی جگہ تبدیل

کورونا وائرس کے باعث یورپین پارلیمینٹ نے اپنے اجلاس کی جگہ تبدیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمینٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے مشورے کے بعد یورپین پارلیمنٹ کے اسٹراسبرگ میں منعقد ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرتے ہوئے اسے برسلز میں ہی بلانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر یورپین پارلیمنٹ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ان کی پارلیمینٹ کی میڈیکل سروس کے حکام سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کورونا وائرس (COVID-19) کے متعلق اپ ڈیٹ حاصل کی۔

ملاقات میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ پارلیمینٹ کا اسٹراسبرگ میں اگر اجلاس ہو تو اس میں کتنا خطرہ ہے؟، جس کے بعد فرانسیسی حکام سے بات کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق فوری طور پر اسٹراسبرگ میں ایسا مؤثر انتظام کرنا مشکل ہے جس میں خطرہ نہ ہو۔ اس لئے پارلیمینٹ کا اجلاس برسلز میں ہی ہوگا۔

یاد رہے کہ نارمل حالات میں یورپین پارلیمنٹ کا اجلاس ایک ہفتہ یورپین دارالحکومت برسلز جبکہ دوسرے ہفتے اسٹراسبرگ میں منعقد ہوتا ہے۔

اپنی ترتیب کے لحاظ سے آئندہ اجلاس اسٹراسبرگ میں منعقد ہونا تھا جسے کورونا وائرس کے خوف کے باعث یورپین دارالحکومت برسلز منتقل کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین