• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹر اور نرسوں کارقص

ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹر اور نرسوں کارقص۔


چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کرونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے، اور  اس  سے چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہو چکے ہیں۔

اس خطرناک وبا کے شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز اور نرسیں نہ صرف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں بلکہ مریضوں کو خوش کرنے اور حوصلہ بلند کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہے ہیں۔

کچھ ایسے ہی ایرانی ڈاکٹرز اور نرسوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں اسپتال میں ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹرز اور نرسیں ڈانس مووز پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی نئی وبا کی علامات نمونیا سے ملتی جلتی ہیں لیکن اس بیماری کی وجہ ایک نیا وائرس ہے جس کا تعلق ”کورونا“ (Corona) قسم کے وائرس کے خاندان سے ہے۔

خطرناک کورونا وائرس چین کے بعد اب دنیا کے تقریباً 76 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں متاثر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین