• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی سیاسی و معاشی میدان میں مساوی شرکت ضروری ہے، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے نامور قانون دانوںاور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی ملک کی سماجی ، معاشی اور جمہوری ترقی میں مرکزی حیثیت کی حامل ہوتی ہیں،پاکستان میں بھی خواتین کی مساوی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں معاشرتی، سیاسی اور معاشی میدان میں مساوی شرکت کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں جسٹس ہیلپ لائن کے زیر اہتمام تیسری خواتین لاء کانفرنس 2020ء میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان، پیغام پاکستان سینٹر اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اشتراک و تعاون سے کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں ، صحافیوں، قانون کے طلباء، نامور وکلاء اور عدلیہ کے ارکان سمیت کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین