• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کی معروف گلوکارہ فریدہ پروین 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

فریدہ پروین : فوٹو بنگلادیشی میڈیا
فریدہ پروین : فوٹو بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش کی معروف لوک گلوکارہ اور "لالن گیتی کی ملکہ" کے لقب سے شہرت پانے والی فریدہ پروین 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

فریدہ پروین طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور انہیں ہفتے میں دو بار ڈائیلیسس کروانا پڑتا تھا۔

2 ستمبر کو ڈائیلیسس کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں حالت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کرکے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ کئی دنوں تک علاج جاری رہنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر اور چار بچے شامل ہیں، گلوکارہ کو متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید