• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ایئرپورٹ سے 3 بین الاقوامی پروازیں نیو کیسل موڑ دی گئیں

گزشتہ دو روز سے مانچسٹر ایئرپورٹ کے اطراف اچانک آنے والے گرج چمک اور طوفان کے باعث 3 بین الاقوامی پروازوں کو نیو کیسل ایئرپورٹ موڑا گیا۔

اس صورتحال نے مسافروں کو کئی گھنٹے انتظار میں مبتلا رکھا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق 2 پروازیں ایک یونان کے شہر تھیسالونیکی اور دوسری مالٹا سے دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر مانچسٹر اترنے والی تھیں، لیکن ایندھن کی کمی کے باعث طوفان کے تھمنے کا انتظار کیے بغیر دونوں پروازوں کو نیو کیسل منتقل کرنا پڑا۔

ایک تیسری پرواز جو کورفو سے دوپہر 1 بج کر 50 منٹ پر پہنچنے والی تھی، اسے بھی یہی فیصلہ کرتے ہوئے نیو کیسل بھیج دیا گیا۔

نیو کیسل میں جہازوں کو ایندھن بھرا اور طوفان گزرنے کے بعد دوبارہ مانچسٹر واپس بھیج دیا گیا۔

تھیسالونیکی سے آنے والی پرواز بالآخر شام 5 بج کر 43 منٹ پر مانچسٹر پہنچی، جو اپنے شیڈول سے 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار تھی۔

ایئرپورٹ ترجمان نے بتایا کہ ایک رائل اردنی پرواز کو بھی ایندھن کی کمی کا سامنا تھا مگر اسے ترجیحی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔

’طوفان کی وجہ سے پروازوں کا نظام کچھ دیر متاثر ہوا، تاہم یہ رکاوٹ وقتی تھی اور معمول کی سرگرمیاں جلد بحال ہو گئیں‘۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی طوفان اور گرج چمک برطانیہ کے فضائی نظام میں اکثر خلل ڈالتے رہتے ہیں، گزشتہ ماہ طوفان ’فلیورس‘ کے دوران بھی کئی پروازوں کو راستہ بدلنا پڑا تھا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید