پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے دوست حسن حیات اور سعدیہ غفار کی شادی میں کالے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی جس کی تصویریں پرستاروں کو خوب پسند آرہی ہیں۔
سجل علی نے سعدیہ غفار اور حسن حیات کے ولیمے کے لیے کالی ساڑھی کا انتخاب کیا تھا۔
سعدیہ غفار اور حسن حیات کی شادی کی تقاریب میں سجل نے اپنی بہن اور بھائی کے ہمراہ شرکت کی تھی۔
سجل کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، اور مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔
مایوں کی تقریب کے دوران دلہن اور دولہا کے ساتھ لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے سجل نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
سجل علی اور احد رضا میر بھی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
جوڑے کی جانب سے شادی کے دعوت ناموں کی تقسیم شروع کردی گئی ہے لیکن شادی کی تاریخ کو راز رکھا گیا ہے۔