• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہناز شاہ اور علیزہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آغا خان ویمن فٹ بال کلب نے لیژر لیگز ویمنز ڈے فٹبال ٹورنامنٹ میں آغا خان گرلز فٹبال اکیڈمی کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کھیلے گئے ایونٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔

گروپ اے میں دی ایف سی گرین، آر کے گرین، جی ایف اے، آغا خان گرلز فٹبال اکیڈمی اور گروپ بی آغا خان ویمن ایف سی، دی ایف سی وائٹ، او جی ایف سی، سن رائز ایف سی شامل تھیں۔

گروپ اے سے آغا خان گرلز فٹبال اکیڈمی اور گروپ بی سے آغا خان ویمن ایف سی نے بحیثیت گروپ لیڈر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔ جہاں آغا خان ویمن ایف سی نے مہناز شاہ اور علیزہ کے ایک ایک گول کی بدولت 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔

اے کے جی ویمن ایف سی سے تعلق رکھنے والی مہناز شاہ کو ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر عرفان، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبدالجبار راٹھور، طلحہٰ جعفری، مارکیٹنگ منیجر، فرازالہدیٰ، جی ایم مارکیٹنگ، توصیف فیسلٹی ہیڈ، ڈائریکٹر ورلڈ گروپ کرنل ندیم قاضی، ڈائریکٹر ورلڈ گروپ سید فردوس آفاق، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ایمان انور، رمین شمیم، جوریہ رؤف اور کائنات امتیاز، لیژر لیگز کے سید شہروز رضوی، ریاض احمد، آصف معراج، حماد قاضی، وقاص اور ارباز بھی موجود تھے۔

خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں ویز کیمپس برانچ میں روٹس میلینیم ایجوکیشن کے تعاون سے لیژر لیگز نے اسلام آباد میں لڑکیوں کے لیے بھی ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا۔

تازہ ترین