• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری میڈیا کو دبانے کی سازش ہے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ نون کے رہنما  حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو 


مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر اِن چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری میڈیا کو دبانے کی سازش ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں انتقامی کارروائیوں کی انتہا ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ سیاستدان اور میڈیا بھی نیب کی زد میں ہے، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے، اس حکومت کی نااہلی عروج پر ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے انتظامات کی بجائے حکومت میڈیا اور سیاستدانوں سے انتقام لے رہی ہے، ملک کا اللّٰہ حافظ ہے، ان حکمرانوں کو اللّٰہ ہدایت دے۔

یہ بھی پڑھیئے: حمزہ پر فردِ جرم عائد نہ ہوئی، ریمانڈ میں توسیع ہو گئی

مسلم لیگ نون کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ارکانِ اسمبلی کی توڑ پھوڑ پرانے وتیرے ہیں، پاکستانی عوام اب اس حکومت کا محاسبہ کریں گے۔

تازہ ترین