• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ پر فرد جرم عائد نہ ہوئی، ریمانڈ میں توسیع ہو گئی


لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ڈیوٹی جج کے نہ ہونے کے باعث حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیئے: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع کی ہے۔

پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے اراکینِ اسمبلی، عہدیدار اور کارکنان حمزہ شہباز سے اظہارِ یک جہتی کے لیے احتساب عدالت میں موجود تھے۔

تازہ ترین