وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے کے تمام اسپتالوں میں کورونا وائرس کےٹیسٹ کی سہولت دے رہے ہیں، ریلوے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں فی الحال کورونا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں، بیرون ملک سےآنیوالے لوگوں میں کچھ اثرات پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی زندگی ہے، یہ متاثرنہیں ہوگا۔ فریٹ ٹرینوں کی سروس بھی فی الحال جاری رہےگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن سیاسی طور پر دم توڑ چکی ہیں، دونوں جماعتوں کےقائدین صرف ملک سے باہر بھاگناچاہتے ہیں۔