• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود لاہور میں سنڈے بازار لگ گیا

عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود لاہور میں سنڈے بازار لگ گیا


عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود لاہور میں سنڈے بازار لگے لیکن ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کےحوالے سے احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں جبکہ لوگ بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کرتے رہے۔

لاہور میں شادمان سمیت دیگر علاقوں میں سنڈے بازار سج تو گئے لیکن زیادہ تر شہری کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر سے بے خبر نظر آئے تاہم کچھ لوگ ماسک پہنے خریداری میں مصروف تھے ۔ سنڈے بازار میں کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے عوام کی آگاہی کیلئے کچھ انتظام نہیں کیا گیا تھا ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنڈے بازاروں سے متعلق حکومت کی طرف سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا تھا، لہذا اسی ابہام کی وجہ سے کورونا وائرس سے آگاہی کے لئے بل بورڈ یا پمفلٹس کا خاطر خواہ بندوبست نہیں کیا جا سکا۔

تازہ ترین