• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: شہریوں نے سندھ حکومت کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں

کورونا وائرس: شہریوں نے سندھ حکومت کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں


سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے دی جانے والی ہدایات بے سود ثابت ہوئیں۔

کراچی میں لوگ حکومت کی پابندیاں توڑ کر بڑی تعداد میں شاپنگ مالز اور سی ویو پہنچ گئے۔


ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے ہوتے ہوئے اضافے کے پیش نظر سندھ حکومت نے ہدایات جاری کیں جنہیں کراچی کے شہریوں نے پیروں تلے روندھ دیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور احتیاط کے طور پر حکومت سندھ نے صوبے بھر میں شادی کی تقریبات سمیت دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے لیکن کراچی کے اتوار بازار معمول کے مطابق کھلے رہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اتوار بازار سے سستا سامان مل جاتا ہے، اگر بازار بند ہوئے تو منافع خور قلت کا بہانا بنا کر قیمتوں میں اضافہ کردیں گے ۔

ادھر تقریح گاہوں اور ساحل پر پابندی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد کراچی سی ویو پہنچی، اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔

شہریوں کی بڑی تعداد سپر اسٹورز اور شاپنگ مالز پر بھی پہنچ گئی۔

راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

تازہ ترین