عالمی وبا کی صورت اختیار کرنے والے خطرناک کورونا وائرس سے چین میں مزید 14 ہلاکتیں سامنے آئیں ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 213 ہوگئی ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سےمزید 14ہلاکتوں کے بعد اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 3 ہزار213 ہو گئی ہے جبکہ چین میں 24 گھنٹوں میں 16 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس کے باوجود فرانس میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 860 ہوگئی ہے جبکہ چین میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر 67 ہزار 749 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ایران میں کورونا سے مزید 113 افراد ہلاک ، تعداد 724 ہوگئی
نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 898 متاثرین کا علاج جاری ہے۔