• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، لاس اینجلس کے تفریحی مقامات 31 مارچ تک بند

میئر لاس اینجلس ایرک گارسیٹی کی جانب سے لاس اینجلس کے بارز، ریسٹورانٹس، نائٹ کلب 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میئر لاس اینجلس ایرک گارسیٹی کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ لاس اینجلس کے سب ہی بارز، ریسٹورانٹس، نائٹ کلب اور تفریحی مقامات 31 مارچ تک بند کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: اٹلی: کورونا سے24گھنٹے میں ریکارڈ 252افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے: بیلجیئم: کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، 197 نئے مریض دریافت

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظر اسی طرح کے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔


واضح رہے کہ کورونا وائرس سے یورپی ممالک میں صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے دُنیا کے 151 ممالک میں اب تک 5835 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں اور کورونا بیماری میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہزار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین