• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اٹک کے قریب محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

یہ دہشت گرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم، 2 ایس ایم جی، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید