• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، انتقال کرنیوالے مریض کو جگر کا عارضہ تھا

لاہور کے میو اسپتال میں تفتان سے قرنطینہ گزار کر پنجاب آنے والا شخص  جگر کے عارضے میں مبتلا تھا، مریض کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے باعث انتقال ہوا۔

ذرائع کے مطابق 30 سال کا غلام عمران ولد نبی بخش چوکی سکھیکی کا رہائشی تھا، جگر کا مریض 15 مارچ کو مسقط سے لاہور آیا تھا، مریض کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو حافظ آباد لایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کو سانس لینے میں تکلیف تھی اور ٹیمپریچر 100 پر تھا، مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جگر کےمریض کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 5 کا اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک جا پہنچی جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 189 ہے۔

تازہ ترین