• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری منصوبے کے تحت میڈیا پر حملہ ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کہتے ہیں کہ میڈیا کے بڑے گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا، یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میڈیا پرحملہ کیا گیا ہے۔

سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضاربانی نے کہا کہ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھی احترام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی حق کی آواز اٹھاتا ہے اسے ریاست دباتی ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اگر میڈیا پر قدغن لگی تو ریاست کس سمت جائے گی؟

یہ بھی پڑھیئے: چمن، میر شکیل کی گرفتاری، جیو کی بندش پر احتجاج

میاں رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ جس طرح حقائق کو عوام سے چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا۔

تازہ ترین