• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: مختلف ملکوں نے سفری پابندیاں سخت کردیں

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف ملکوں نے سفری پابندیاں سخت کر دیں۔ کینیڈا، عُمان، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا نے سیاحتی، وزٹ اور کاروباری ویزے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

آج سے تا حکم ثانی کینیڈا میں صرف کینیڈین یا امریکی شہری مستقل قیام پذیر یا سفارتی عملہ ہی داخل ہوسکے گا۔ پی آئی اے کی 18 مارچ کو ٹورنٹو جانے والی پرواز کسی وزٹ ویزا والے کو نہیں لے کے جائے گی۔

17 مارچ سے عُمان میں تمام شہریت والے مسافر ماسوائے عُمانی یا خلیجی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کاغذی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی، متحدہ عرب امارات میں صرف پاسپورٹ پر ثبت ویزا والے مسافر داخل ہو سکیں گے۔ ملائیشیا جانے والے مسافر بھی صرف اسی صورت میں سفر کر سکیں گے اگر اُن کے پاس ملائیشین شہریت یا سفارتی اجازت نامہ ہو۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سفری پابندی سے متاثر مسافر اپنے ٹکٹ تبدیل کروا لیں کیونکہ وہ ان ممالک سفرن ہیں کرسکیں گے جبکہ پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

تازہ ترین