• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچنے کے  لیے ایک دوسرے کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا کن چیزوں پر کتنے دن زندہ رہتا ہے ؟

انتونیو گوتریس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں دنیا پھر میں پھیلے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے علم ہے آپ میں سے کئی افراد کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہوں گے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے پریشانی یا الجھن کا شکار ہونا ایک نارمل بات ہے۔

انتونیوگوتریس نے کہا کہ کورونا سےلڑتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور ذہنی حالت کا خیال رکھیں، کورونا وائرس سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔

تازہ ترین