پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والے پہلے مریض کی عمر 90 سال تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتقال کرنے والے شخص کا تعلق چلاس تھا، جو 4 دن سے سی ایم ایچ گلگت میں زیر علاج تھا۔
ترجمان گلگت بلتستان نے یہ بھی کہا کہ انتقال کرنے والے شخص کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی۔
گلگت بلتستان سے کورونا وائرس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں ایک چل بسا ہے دو زیر علاج ہیں۔
ملک میں کورونا کے 19 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 256 ہو گئی۔
سندھ میں مزید 9 کیسز کی تصدیق کے بعد کل کورونا کے مریضوں کی تعداد 183 اور پنجاب میں 9 نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریض 35 ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 10 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔