• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان حکومت کی کورونا سے موت کی تردید

گلگت بلتستان حکومت کی کورونا سے موت کی تردید


وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کے میڈیا کوآرڈینیٹر رشید ارشد نے صوبے میں کورونا وائرس سے موت کی تردید کردی۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت کے حوالے سے زیرِ گردش خبر پر رشید ارشد نے کہا کہ جاں بحق ہونے والا شخص کورونا کا مریض نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 90 سالہ مریض نمونیے میں مبتلا تھا جو اسپتال میں 4 روز سے زیرِ علاج تھا۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ دیامر کے 90 سالہ شخص کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق مریض کے سیمپل بھجوائے گئے تھے اور رپورٹ نیگٹیو آئی ہے، 90 سالہ شخص میں وائرس کا کوئی عنصر نہیں پایا گیا۔

اس سے قبل گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے جیو نیوز سے گفتگو میں واضح انداز میں بتایا تھا کہ مریض کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا ہے۔

تازہ ترین