• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپورنے کورونا وائرس سے متعلق پابندی نظرانداز کردی، مداحوں کی تنقید

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار شاہد کپور نے کورونا وائرس سے متعلق پابندی کو نظر انداز کردیا۔ ان کی اہلیہ کے ہمراہ جم میں ایکسرسائز کرنے کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی شہر ممبئی میں جم اور مالز پر پابندی عائد ہے لیکن ممبئی کے ایک جم میں شاہد کپور اور ان کی اہلیہ نے ایکسرسائز کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جم کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کا کہنا ہے کہ غلطی جم انتظامیہ کی ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے جمز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ساتھ ہی ان کے لائسنس بھی منسوخ کردیئے جائیں گے۔
تازہ ترین