• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈپٹی کمشنر کا انوکھے انداز میں کورونا پر پیغام


پاکستان کے شہر حافظ آباد کے ڈپٹی کمنشر نوید شہزاد نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے گانے کو کورونا کے گانے میں بدل کر عوامی خدمت کا پیغام دے دیا۔

گزشتہ روز سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حا فظ آباد کے ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام دے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’چلتے چلتے‘ کے گانے’سنو ناں، سنو ناں‘ کو ’ڈرو نہ ڈرو نہ‘ میں تبدیل کرکے گا رہے ہیں۔

حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر نے کچھ اِس طرح گانا گایا:

پُر ہجوم جگہوں پہ، تُم کم ہی جانا

اور گلے نہ ملنا، نہ ہاتھ ملانا

بس دور سے سلام کرنا

یوں ڈرو نہ، ڈرو نہ، ڈرونہ

کورونا سے مل کر سب لڑو ناں

بار بار ہاتھوں کو دھونا

وافر ہے کھانا، تُم نہ گھبرانا

صابن اور راشن کے نہ ڈھیر لگانا

ہمیں مل کر ہے یہ کہنا

ڈرو نہ، ڈرو نہ، ڈرو نہ

کورونا سے مل کر سب لڑو ناں

بار بار ہاتھوں کو دھونا

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 3 مریض سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 211 جبکہ ملک بھر میں 310 ہو گئی جبکہ اس وائرس نے خیبر پختون خوا میں 2 افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔

تازہ ترین