• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1200 پاکستانی بچے روزانہ تمباکو نوش بن رہے ہیں‘منیجر سپارک

ملتان (سٹاف رپورٹر) فیلڈ منیجر سپارک نعیم احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 4 لاکھ افراد تمباکونوشی کرتے ہیں ان میں سے 9.6 ملین لوگ نسوار ، پان ، گٹکا اور شیشہ جیسے خطرناک نشہ میں مبتلا ہیں1200 بچے جن کی عمر 6 سال سے 15 سال ہے روزانہ کی بنیاد پر تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں، ایک سگریٹ انسان کی عمرمیں آٹھ منٹ تک کمی کر سکتا ہے تمباکو نوشی کینسر ، دل کی بیماریوں ، فالج کا باعث بنتی ہے،سگریٹ فروخت کرنے والوں دوکانداروں کے پاس لائسنس نہیں ملتان میں وینڈر ایکٹ اور نان سموکنگ آرڈنیس کی کھلے عام خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ شیشہ پینا بھی بہت نقصان دہ ہے جوکہ پھپھڑوں کے کینسر دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔ اس موقع پر خرم شہزاد ، رائو نوید مختیار ، عمران مغل ، انعم منظور ، شیر جان بھٹی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین