• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی پہلی رات کیا ہوا؟


کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی پہلی رات مختلف شہروں میں مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔

نوٹنگم، برمنگھم اور برسٹل کے پُررونق مقامات پر ہُوکا عالم دیکھا گیا، سڑکیں سنسان اور کلب ویران دکھائی دیے۔

لندن میں سلون اسکوائر پر البتہ منچلوں نے گھر میں رہنے کی حکومتی ہدایات کو ہوا میں اُڑا دیا، منہگی اسپورٹس کاریں لیے چوک پر نکل آئے، قیمتی کاروں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔

بورس جانسن کی اپیل کے فوری بعد یارکشائر اور ہیلی فیکس کے اکاپلکو کلب میں نوجوانوں کا رش دیکھنے میں آیا۔

تازہ ترین