• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس دردمندی سے ہمارے عزائم کو تقویت ملتی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دس لاکھ روپے کی رقم عطیہ کرنے اور اپنا نام ظاہر نہ کرنے والے شخص کے اس اقدام سے متعلق کہا ہے کہ اس طرح سے کورونا کے خلاف ہمارے عزائم کو تقویت ملتی ہے۔ 

ایک صاحب حیثیت شخص نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے قائم کیے گئے کورونا فنڈ میں دس لاکھ روپے کی رقم عطیہ کی۔ 

رقم کے لیے اس شخص نے ایک چیک وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کیا جس کے ساتھ اس شخص نے ایک خط بھی لکھا۔ 

اس شخص نے عطیہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے۔ 

تاہم اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا اور اس شخص کے اس اقدام کو سراہا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج ہمیں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ’سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ‘ کے لیے عطیہ ملا ہے اور ساتھ میں رقم دینے والے نے ایک خط بھی دیا۔ 

مراد علی شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس طرح کے دردمندانہ کارناموں سے ہمارے عزائم  کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیز ہمیں باور کرواتی ہے کہ ایسے  غیر معمولی وقت  کے دوران انسانیت پر عزم ہو کر کھڑی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا۔ 

حکومت کی جانب سے کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑنے اور لاک ڈاؤن کے دوران غربا کا خیال کرنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے ایک ایمرجنسی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

تازہ ترین