• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں سمندر کی تہہ کے نیچے 2؍ مکعب کلومیٹر علاقے میں میٹھا پانی دریافت

کراچی (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقے میں سمندر کی تہہ میں کھدائی کے دوران ماہرین نے میٹھے پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ 

ملک کے جنوبی حصے میں موجود جزیرے کے قریب سمندری کی تہہ (Seabed) میں کھدائی کے نتیجے میں ملنے والے پانی کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں کے دوران یہ پانی ملک میں قحط اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے۔

 پانی کے اس ذخیرے کو آف شور فریشنڈ گرائونڈ واٹر یعنی او ایف جی کا نام دیا گیا ہے اور یہ سائسمو لاجی اور الیکٹرو میگنیٹک لہروں کے ذریعے سمندر کی تہہ کا سروے کے دوران دریافت ہوا ہے۔

 بتایا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں 2؍ مکعب کلومیٹر (اولمپک سائز کے 800؍ ملین سوئمنگ پول) جتنا پانی موجود ہے۔

تازہ ترین