• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 40 مریض سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ 40  نئے مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 40 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

جن میں سے دو نئے کیسز پشاور، ایک جنوبی وزیرستان جبکہ سب سے زیادہ ڈی آئی خان میں 37 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر مشتبہ کیسز کی تعداد 538 تک پہنچ گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق صوبے میں98 کورونا کے مشتبہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ  152مریضوں کا رزلٹ نیگٹو آیا ہے۔

علاوہ ازیں 304 مریضوں کا رزلٹ آنا باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد تین ہے۔

تازہ ترین