سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے 15روز لاک ڈاؤن کے اعلان کی خلاف ورزی پر دوسرے روز صوبے بھر میں 407 افراد کو گرفتار اور 121 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے 15روز کے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق حکومتی لاک ڈاؤن کے دوسرے روز خلاف ورزی کرنے پر سندھ بھر میں407 افراد کو گرفتار اور درجنوں مقدمات درج کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 472 افراد گرفتار
لاک ڈاؤن کے دوسرے روز خلاف ورزی کرنے پر کراچی میں 259 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 81 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
سندھ کے دیگر شہروں یعنی حیدرآباد میں 70، میر پور خاص میں 10، سکھر میں 43، اور لاڑکانہ میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب حیدرآباد میں مقدمات کی اندراج کی مجموعی تعداد 18، میر پور خاص میں 3، سکھر میں 9، اور لاڑکانہ میں 6 رہی۔