• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب سزا کے بغیر لوگوں کو کیوںجیلوں میں رکھنا چاہتا ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ

اسلام آباد (این این آئی)اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے باعث کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر نیب مقدمات کے 26 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب نے دلائل کیلئے پھر مہلت مانگ لی جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب اس صورتحال میں سزا کے بغیر ملزمان کو کیوں جیل میں رکھنا چاہتے ہیں؟ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو طلب کرتے ہوئے سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے اڈیالہ جیل سے انڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں نیب سے متعلق جعلی بینک اکائونٹس اور مضاربہ کیس کے 26ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔نیب کی جانب سے دو اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل کے لیے مزید مہلت دینے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ روز بھی آپ کو دلائل کیلئے تک کی مہلت دی تھی۔
تازہ ترین