• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، ڈاکٹرز صرف ایسے افراد کا علاج کرنے لگے جنکے بچنے کا چانس زیادہ ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگرمریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو صرف لندن میں آئی سی یو میں رکھے بستر ختم ہو جائیں گے اور پورے ملک میں یہی صورتحال برقرار رہی تو آئی سی یوز کے بستر ختم ہونے میں دو ہفتے لگیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑی تعداد میں اسپتالوں میں بھرتی ہونے کی وجہ سے دبائو بڑھتا جا رہا ہے اور کئی اسپتال ایسے ہیں جہاں طبی عملہ کمزور مریضوں سے درخواست کر رہا ہے کہ وہ مرنے کو ترجیح دیں تاکہ ایسے لوگوں کو بچایا جا سکیں جن کی قوت مدافعت کمزوروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
تازہ ترین