• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، بہتر انٹرنیٹ چاہئے تو مائیکرو ویو اوون استعمال نہ کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں میڈیا ریگولیٹری ادارے آف کوم نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈائون کے دوران اگر وہ اپنے گھروں میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو مائیکرو ویو اوون کے استعمال سے گریز کریں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت لاکھوں لوگ گھروں سے بیٹھ کر دفاتر کا کام کر رہے ہیں، اور فارغ اوقات میں لوگ انٹرنیٹ اسٹریمنگ سروس اور گیمنگ سروسز استعمال کر رہے ہیں، انہیں زیادہ سے زیادہ انٹرنیٹ کی ضرورت پیش آ رہی ہے جبکہ مختلف کمپنیاں انٹرنیٹ کے استعمال میں 20؍ فیصد اضافہ دیکھ رہی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گھروں میں رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں انٹرنیٹ کی مستحکم رفتار ہر وقت ملتی رہے۔
تازہ ترین