• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں ڈاکٹرز کورونا کے متاثرین کو وٹامن سی کی بھاری خوراک دینے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثرہ انتہائی بیمار افراد کو وٹامن سی کی بھاری خوراک بطور علاج دے رہے ہیں، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ وہ ترکیب ہے جو چین میں کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں اختیار کی گئی تھی

۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لانگ آئی لینڈ کے ماہر نظام تنفس ڈاکٹر اینڈریو ویبر کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے اسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی کورونا وائرس کے متاثرین کو 1500؍ ملی گرام تک کی وٹامن سی کی خوراک دی ہے۔

 نیویارک پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو اگلے تین سے چار دن تک اسی مقدار میں وٹامن سی کی خوراک دی جاتی رہی۔ 

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق، عمومی طور پر ایک عام مرد کیلئے صرف 90؍ ملی گرام جبکہ خاتون کیلئے صرف 75؍ ملی گرام خوراک کی اجازت ہے۔

تازہ ترین