• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس‘ تمام اشاعتی ارکان احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘ اے پی این ایس

کراچی(نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی (اے پی این ایس) نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرتمام اشاعتی ارکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اخبارات کی اشاعت سے متعلق تمام جملہ امور میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جیسا کہ نیوز رومز ، پری پریس، پریس اور پرنٹنگ کی جگہوں کو باقاعدگی سے صاف ستھرا (سینیٹائز) کریں۔ جب کہ تمام اسٹاف کو گلوز اور ماسک وغیرہ پہنائے جائیں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈائون اور دیگر پابندیوں کے باوجود میڈیا سے منسلک افراد کو باقاعدگی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوتی ہیں اور وہ باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ میل جول کررہے ہیں ، لہٰذا انہیں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ اسٹے سیف۔
تازہ ترین