• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناسے بچائو کومزید بہتر بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی قائم

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا سے بچاؤ کو مزید بہتر بنانے کے لیےصوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفئیر راجہ بشارت کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نائب سربراہ ہوں گی جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں صوبائی وزیرخزانہ،وزیر صنعت و تجارت، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پنجاب ،محکمہ پرائمری ہیلتھ ،اطلاعات، فنانس، سپیشلائزڈ ہیلتھ، پی اینڈ ڈی اور لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی ارکان میں شامل ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وفاقی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطہ رکھے گی،کورونا کی تشخیص، آئسولیشن اور علاج کو یقینی بنانے کے لیے ہسپتالوں اور محکمہ صحت کی موثرنگرانی کرے گی. ہسپتالوں کو مطلوبہ ٹیسٹنگ کٹس، ادویات آلات اوردیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی اور کمیٹی طبی عملے کی تربیت اور مطلوبہ جگہوں پرعملے کی کمی پوری کرے گی. مزید برآں یہ کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کی نگرانی کرے گی ۔
تازہ ترین