• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کےتمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ون پیشنٹ ون اٹینڈنٹ کی پالیسی نافذ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب محکمہ صحت نے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے سفارش پرصوبے کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کے لئے ون پیشنٹ ون اٹینڈنٹ کی پالیسی نافذ کر دی ہے ،پالیسی کے نفاذ سے ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور انڈور میں رش کو کم کیا جاسکے گا ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں مریض کے ساتھ ایک شخص کو آنے کی اجازت دی جائے ایک سے زیادہ شخص کے ہسپتال میں داخلے پر پابندی عائدہو گی پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی مریض کے ساتھ ایک سے زائد لوگوں کے آنے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل کریں گے ۔
تازہ ترین