خیبر پختونخوا اسمبلی میں استحقاق سے متعلق ترمیمی ایکٹ منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی نے استحقاق سے متعلق ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا، ایکٹ کے تحت اسمبلی کے استحقاق کی خلاف ورزی پر مختلف نوعیت کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں، اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ قانونی دفعات 1988 کے قانون میں پہلے سے موجود ہیں اور ان کا مقصد اسمبلی کے استحقاق کا تحفظ ہے۔۔